غریب مزدوروں کی مدد کا انتظام حکومت کو کرنا چاہئے: پرینکا گاندھی

0

نئی دہلی: وزیراعظم مودی کے ذریعہ لاک ڈاون میں توسیع کے اعلان کے بعد آج پہلے روز ہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت نکتہ چینی کی۔  انہوں نے کہا کہ وہ غریب کو ذہن میں رکھ کر فیصلے نہیں لیتے جس سے ہر بار غریبوں کو ہی گہری چوٹ پہنچتی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’آخر ہر بار ہر مصیبت غریبوں اور مزدوروں پر ہی کیوں آتی ہے۔ ان کے حالات کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیوں نہیں لئے جاتے۔ انہیں بھگوان بھروسے کیوں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کیوں جاری تھی۔ ان کے لئے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ان کے پیسے ختم ہو چکے ہیں، اکٹھا کیا گیا راشن ختم ہو رہا ہے، وہ اپنے کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، گھر گاؤں جانا چاہتے ہیں۔ اس کے انتظامات ہونے چاہیے تھے۔ ابھی بھی درست پلاننگ کے ساتھ ان کی مدد کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ مزدور اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ نریندر مودی جی بھگوان کے لئے ان کی مدد کیجیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS