لڑکا صحتیاب ہوا اور والد چل بسے,اورنگ آباد میں دوسری موت

    0

    نئی دہلی: اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے سبب آج ایک 68 سالہ بزرگ شخص کی دوران علاج موت ہو گئی۔ اس مرض سے ہونے والی یہ 
    دوسری موت ہے اس سے پہلے ایک ہفتہ قبل محلہ ساتارا ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
     واضح ریے کہ متوفی شخص یہاں کے عارف کالونی کے ساکن 44 سالہ آئی ٹی ائی انجینئر کے والد تھے، یہ انجینئر پونے سے واپسی کے بعد اس مرض کا 
    شکار ہو گیا تھا اور علاج کے بعد صحتیاب ہونے پر انہیں آج ہی صبح 11 بجے اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔ لیکن ان کے گھر پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ان کے 
    والد اسی بیماری سے انتقال کر گئے۔ اس افسوس ناک واقعہ پر شہر میں رنج وغم کا ماحول ہے 
    اس موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کی بیماری کووڈ-19 کے 24 مریض ہیں۔ جن میں 
    سے 2 کا انتقال ہو چکا ہے اور 4 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جنہیں اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ سول سرجن ڈاکٹر سندر کلکرنی نے اطلاع دی کہ آج کوئی بھی نیا 
    مریض نہیں پایا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS