15 مئی تک بند رہے گی پرتگال اورا سپین کی سرحد

    0

    لزبن:پرتگال اوراسپین نے کورونا وائرس كووڈ -19 کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان لگنے والی سرحد کو 15 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
    لوسا نیوز ایجنسی نے پرتگال کے وزیر داخلہ ایڈورڈو كیبریٹا کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا’’اسپین حکومت کے تال میل  کے ساتھ ہم نے اسپین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر سرحدی کنٹرول اور پابندیوں کوایک مہینہ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
    ضروری سامانوں کو لے جانے والی گاڑیاں یا ضروری کام کے لئے سفر کرنے والوں کو ہی سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔
    پرتگال میں اب تک کورونا  وائرس کے 16943 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور535 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے۔پرتگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے349 نئے کیسز سامانے آئے ہیں۔
    اسپوتنک،اظ

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS