ہندوستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9000 سے تجاوز، 308 افراد ہلاک

0

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس كووڈ -19  کے 796 نئے معاملات درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی 
تعداد بڑھ کر 9152 ، اور اس دوران اس وبا سے 35 مزید لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔ 
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس  کے اب تک کل 9152 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی 
شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد شفا یاب ہو چکے ہیں۔
 وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل 
چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1985 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 149 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد ہلاک ہوئےاور224 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
 متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 85 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد کل 1154 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 
اس دوران پانچ مزید لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 1043 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اور شخص کی موت کے ساتھ یہاں ہلاک شدگان کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
 راجستھان میں ایک دن میں 104 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 804 ہو گئی ہے،اوراب تک تین افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ وہیں گجرات میں 516 افراد 
متاثر ہیں اور 25 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 84 افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین مزید لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش 
میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہاہے اور وہاں اتوارکے 532 لوگوں کے مقابلے میں تقریبا 32 مزید متاثرین کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 564 ہو 
گئی۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔ 
تلنگانہ میں اب تک 504 افراد متاثر ہوئے ہیں اور9 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 3764 لوگ متاثر ہوئے ہیں اوردو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
 ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 483 لوگ متاثرہیں اورپانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ 
جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 427 اور کرناٹک میں 232 لوگ متاثر ہیں اوران ریاستوں میں بالترتیب سات اور6 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 
مرکز کے زیرانتظام جموں وکشمیرمیں متاثرین کی تعداد 245 ہے اور چار افراد کی موت ہوئی ہے۔
 اس کے علاوہ پنجاب میں 11، مغربی بنگال میں سات، ہریانہ میں تین، جھارکھنڈ میں دو اور بہار، اڑیسہ،ہماچل پردیش اورآسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS