بھدوہی میں ایک ماں نے پانچ بچوں کو گنگا میں پھینکا

0

بھدوہی :اترپردیش میں بھدوہی کے گوپی گنج علاقے کے جہانگیر آباد گنگا گھاٹ پر اتوار کو شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئے جھگڑے کے بعد بیوی نے پانچ بچوں کو  لے کرگنگا میں پھینک دیا۔
اس سنسنی خیز واردات کے بعد علاقے میں ہنگامہ ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی گنگا گھاٹ پر پہنچ کر پولیس نے ڈوبے ہوئے بچوں کی تلاشی مہم چلائی۔
جہانگیر آباد گاؤں کے رہنے مردل یادو عرف منااوراس کی بیوی منجو یادو کا کسی بات پرجھگڑا ہوگیا۔منجو یادو اپنے پانچ بچوں کو لے کر جہانگیر آباد گنگا گھاٹ پر پہنچی ۔اس نے سبھی بچوں کو باری باری  سے گنگا میں ڈبو دیا۔اس حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔پولیس پورے معاملے کی جانچ میں لگی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS