تبلیغی جماعت پر تبصرے کو لیکر آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ نے مانگی معافی

0

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی کے ناراینہ سوامی نے تبلیغی جماعت کے بارے میں تبصرے پر معذرت کی ہے۔ 
وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر نے ٹویٹ کیا کہ تبلیغی جماعت سے متعلق میرا تبصرہ اگر کسی کو ناگوار گزرا تو میں اس کے لئے معزرت کرتا ہوں۔ 
 کچھ ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے، جو بعدازاں جعلی ثابت ہوئی تھیں، نارائن سوامی نے مبینہ طور پر تبلیغی جماعت کے ممبران کے کھانے پینے کی عادات کے بارے میں کچھ تبصرے کیے تھے ، جس پر مختلف حلقوں سے اس کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ ان کے اس بیان سے ایک ہفتہ قبل ہی آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کو مذہبی زاویے سے نہ دیکھیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS