کانگریس ریاستی سکریٹری سچن چودھری گرفتار

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں کانگریس کے ریاستی 
سکریٹری سچن چودھری کو پولیس نے آج بروز ہفتہ کو گرفتار کرلیا۔ 
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود سچن چودھری پر پریس کانفریس کرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض 
تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے کانگریس لیڈر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے علاوہ دیگر کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 
امروہہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑچکے اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سچن چودھری اور دو دیگر افراد کو دفعہ 144 کی خلاف 
ورزی کرنے کے الزام میں امروہہ دیہات پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS