نابالغ بیٹے نے باپ کوقتل کیا

0

نئی دہلی :چھتیس گڑھ کے جیش پورضلع میں لاک ڈاؤن کے دوران آج ،باپ کے میٹ کھانے کی ضد کرنے پر نابالغ بیٹے نے ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر اپنے باپ کو قتل کردیا۔
 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پتھل گاؤں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ 
پولیس ذرائع کے مطابق چنداگڑھ گاؤں میں کاپیشور پنکیرا (45) کا میٹ کھانے کے اصرار پر اپنے کنبہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ اسی تنازعہ کے دوران ، کپیشور کے نابالغ بیٹے نے ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر اسے قتل کردیا۔ پولیس تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس کا باپ میٹ کھانے کی ضد کرتا تھا۔ گھر والوں 
نے انہیں لاک ڈاؤن کا مسئلہ بھی سمجھایا تھا ، لیکن کاپشور نے اپنے اصرار کی وجہ سے گھر کے چھوٹے بچوں کو پیٹنا شروع کردیا۔
 اس تنازعہ میں کاپیشور کے 15 سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو ڈنڈے سے پیٹا۔ اس دوران کپیشور پنکیرا  کے سر میں مہلک چوٹ کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS