دہلی ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی کورونا سے متاثر

0

نئی دہلی: دہلی ٹریفک پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور کنبہ کے اراکین کو گھر میں ہی کورینٹائن کردیا گیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ حوض خاص ٹریفک سرکل میں تعینات اے ایس آئی جیت سنگھ (49) کو کھانسی اور بخار کی شکایت کے بعد یکم اپریل کو ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے  14دنو ں تک گھر میں کورینٹائن کی صلاح دی تھی۔ داکٹر کی صلاح پر وہ کالکا جی میں واقع پولیس کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر آئسولیشن میں رہنے لگا۔
جانچ میں کل جیت سنگھ کورونا سے متاثرپایا گیا۔ کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد فوری طورپر کل شام ہی اسے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران وہ کن کن لوگوں سے ملا تھا۔خیال رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس مسلسل پھیلتا جارہا ہے اور 51نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 576ہوگئی ہے اور 9کی موت ہوچکی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS