اترپردیش کے ضلع باغپت میں پولیس اہلکار کے ذریعہ وصولی کئےجانے کی شکایت کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پرتاپ گوپیندر سنگھ یادو نے 2 سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو لائن حاضر کرتے ہوئے دو کانسٹیبل کو معطل کردیا۔
یادو نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کو 100 فیصدی کامیاب بنانے کے لئے باغپت ضلع میں 11 بیریئر قائم کئے گئے ہیں۔ کھیکڑ علاقے میں پولیس چوکی ہنڈاہیڑ بیرئیر پر گاڑیوں سے پولیس اہلکار کے ذریعہ روپئے وصولنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ انہوں نے ان شکایات کی جانچ کرائی۔ جانچ کے بعد وصولی کرنے کی شکایت سچ پائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہنڈاہیڑا پولیس چوکی پر تعینات کانسٹیبل ہیمنت اور ببلو کو معطل کردیا گیا اس کے علاوہ چوکی انچارج سب انسپکٹر پردیپ شرما، سب انسپکٹر رچھپال اور ہیڈکانسٹیبل ویریش کا کردار مشتبہ پایا گیا اور انہیں فوری اثر سے لائن حاضر کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ سی او سٹی باغپت کو دی گئی ہے۔