نئی دہلی: بہار میں لکھی سرائے ضلع کے کیول تھانہ علاقہ کے کھگور گاﺅں میں آج 13 گھروں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاک ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھگور گاﺅں واقع ایک گھرمیں کھانا بنانے کے دوران آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے قرب وجوار کے 12 دیگر گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس واقعہ میں قریب 15 لاکھ روپے کے املاک کے جل کر خاک ہونے کا اندازہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کی معلومات ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS