ہوم فوڈی کمپنی لاک ڈاؤن میں بھی گھروں تک کھانا پہنچائے گی

0

نئی دہلی: ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے 14 اپریل تک جاری لاک ڈاؤن کے چلتے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر طالب علموں اور ان لوگوں کو جو کرایہ پر رہ رہے ہیں اور ریستوران بند ہو جانے کی وجہ سے ان کے سامنے کھانے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
اس مسئلہ کا حل تلاش کرلیا ہے 'ہوم فوڈی' کمپنی نے، جو آرڈر ملنے پر لوگوں کے گھروں میں صاف ستھرا کھانا پہنچاتی ہے، لاک ڈاون کے دوران بھی کھانا پھنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ہوم فوڈی کی شریک بانی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر مونا دہیا کہتی ہیں کہ بہترین امیونٹی کے لئے ہمیں صحت مند اور متوازن خوراک کی ضرورت ہے اور آج اس حالت میں ہم فاسٹ فوڈ کے بھروسے اتنی بڑی جنگ نہیں جیت سکتے کیونکہ گھر میں بنا کھانا ہی ہمارے لئے واحد بہترمتبادل ہے۔ اس کمی کے لئے ہوم فوڈی ایک بہتر انتخاب ہو سکتا ہے کیونکہ ہوم فوڈی ہوم شیف کی طرف بنے گھر کے کھانے کو آسانی سے آپ تک پہنچاتا ہے۔ہوم فوڈی یقینی بناتا ہے کہ آپ تک پہنچنے والا کھانا صاف ہو اور نیوٹریشن سے بھرپور ہو جو امیون سسٹم کے لئے بھی اچھا ہو۔
ہوم فوڈی سے کھانا ایک موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے آرڈر کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS