نئی دہلی: بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ نے 31 مارچ کو بورڈ میں رجسٹرڈ تقریباً 32 ہزارمزدوروں کے بینک کھاتے میں 5000 روپیے بھیج دیے
ہیں۔’نرمان مزدور ادھیکار ابھیان‘کے کونوینر تھانیشور دیال آدی گوڑ نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران تعمراتی
مزدورں کی مالی امداد کے لیے دہلی حکومت کی اس پہل کا خیر مقدم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ باقی ماندہ مزدوروں کے کھاتے میں جلد پانچ ہزار روپیے جمع
کروائے۔ ساتھ ہی انہوں نے بورڈ کے مزدوروں کی رکی ہوئی پینشن کو بھی فوراً جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS