جامعہ ملیہ اسلامیہ 15 دسمبر واقعہ میں سماعت 29 اپریل کو

0

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 دسمبر کو پیش آئے واقعہ میں دہلی ہائی کورٹ نے سماعت کو ملتوی کر دیا ہے۔ کورٹ نے دائر درخواستوں پر مرکز ، دہلی پولیس اور دیگر کو جواب داخل کرنے کے لئے مزید وقت دیا ہے۔ جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ معاملے میں تحقیقات ابھی بھی جاری ہے اور ایک اہم مرحلے پر پہنچی ہے اور جواب داخل کرنے کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔ اس معاملے میں سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS