مہنت سریندر ناتھ نے جےپی کو حمایت دینے کا اعلان کیا 

0

نئی دہلی:سناتن ہندو واہنی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ واہنی کے بانی صدر اور کالکا مندر کے مہنت سریندر ناتھ اودھوت نے اتوار کو بی جےپی صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کرکے دہلی اسمبلی  میں بی جےپی کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔ اودھوت نے میڈیا  کو بتایا کہ واہنی کے دہلی میں تقریباً 58ہزار رکن ہیں جو اسمبلی انتخابات میں بی جےپی امیدواروں کو جیت دلانےکےلئے اپنے اپنے حلقوں میں گھر گھر تشہیر میں جٹ گئےہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ ملک کے مفاد اور ملک کے مخالفین کے درمیان ہے اور واہنی قومی مفاد کی حامی بی جےپی کے ساتھ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS