نئی دہلی:بہار کے وزیراعلی اورجنتا دل(یونائیٹیڈ)کے صدر نتیش کمار اتوار کو وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے صدر جےپی نڈا کے ساتھ قومی دارالحکومت میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔جنتادل(یو)،بی جےپی اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے دو سیٹوں پر انتخابات لڑرہی ہے۔ یہ دونوں سیٹیں سنگم وہار اور براڑی کی ہیں۔ دہلی میں جے ڈی یو کے ترجمان ستیہ پرکاش مشرا نے کہا،’ہمارے قومی صدر نتیش کمار،بی جےپی صدر نڈا کے ساتھ شام چار بجے سنگم وہار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔‘مشرا نےیہ بھی کہاکہ شام کو سات بج کر 45منٹ پر براڑی میں مسٹر شاہ اور مسٹر کمار مشترکہ طورپر ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ پرشانت کشور اور پون ورما کو جے ڈی یو سے نکالنے کے بعد یہ پہلی مشترکہ ریلی ہوگی۔پارٹی کے دوباغی لیڈروں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی اٹھائی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS