لمبی تقریر سے اعداد و شمار میں الجھایا گیا:اکھیلیش

0

نئی دہلی:سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے پارلیمنٹ میں پیش 21-2020کے بجٹ کو’دیوالیہ سرکار کا دیوالیہ بجٹ‘قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرتی معیشت،بے تحاشا بڑھی ہوئی مہنگائی اور روزگار کے بارے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی بات بجٹ میں نہیں کی گئی۔ یادو نے پارلیمنٹ کے احاطے میں بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی خراب معیشت کو دیکھتے ہوئے  ملک کے عوام کو بجٹ سے بہت ساری امیدیں تھیں، لیکن لوگوں کو مایوسی ہاتھ لگی ہے۔اس بجٹ سے غریبوں،کسانوں اور نوجوانوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آنے والی ہے۔ انہوں نے وزیرخزانہ نرملا سیتارمن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر بجٹ پر لمبی تقریر دی گئی اور تاکہ لوگوں کو اعداد و شمار میں الجھایا جاسکے۔ مہنگائی کم کرنے اور روزگار دینے کا کوئی التزام نہیں کیاگیاہے۔جب لوگوں کی آمدنی ہی نہیں بڑھے گی تب وہ انکم ٹیکس کہاں سے دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS