فتح پور:یوپی کے ضلع فتح پور میں ایک خاتون نے اپنی 4بچیوں کے ساتھ زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ شانتی نگر کالونی میں رام بھروسے کی بیوی شیاما دیوی(42)نرنکاری بالکلا انٹرکالج میں کھانے پکانے کا کام کرتی تھی۔ رام بھروسے نشے کا عادی تھا اور کوئی کام نہیں کرتا تھا، جس کی وجہ سے میاں۔بیوی میں آئے دن لڑائی ہوتی تھی۔ پولیس کے مطابق شیاما نے دو دن قبل پہلے اپنی چاروں بیٹوں کو زہر کھلایا اور پھر خود کھالیا۔اور پولیس کو اس کی اطلاع دو دن بعد سنیچر کو اس وقت لگی، جب پڑوسیوں نےمکان کے اندر سے بدبو آنے کی شکایت پولیس سے کی۔ مہلوکین کی شناخت شیاما(45)،پنکی(21)،پرینکا(14)،ورشا(12) اور ننکی (10) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے شوہر رام بھروسے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس رام بھروسے کے علاوہ پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میاں۔بیوی میں دودن قبل کسی بات کے حوالے سے تنازع ہوا تھا، اور دونوں کے درمیان یہی جھگڑا شیاما کے اس آخری قدم کا باعث بنا۔ اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔
ماں نے 4 بیٹیوں کے ساتھ کی خود کشی، شوہر کی نااہلی کی وجہ سے خودکشی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS