بیجنگ:چین میں کورونا وائرس کے شدید انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی صحت کمیشن نے جمعہ کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر213 ہوگئی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ 30جنوری کی نیم شب کو کمیشن کو اطلاع ملی کہ 31صوبوں میں 9692 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 1527 کی حالت نازک ہے۔ انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل لوگوں میں سے 171کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ ہوبئی صوبے میں 1982 معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور 42افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں اس وائرس کے انفیکشن کے شبہ میں 102427 افراد کو طبی نگرانی میں رکھاگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS