ارونگ آباد:مہاراشٹر کے کرماڈ ضلع میں جمعہ کی صبح گڈیجال گاؤں میں ایک جیپ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا،حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ8 زخمی ہوگئے۔ کرماڈ پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ صبح 3 بجے ہوا، جب بلڈھانا کی سمت جانے والی ایک جیپ نے راستے میں کھڑے ایک ٹرک کو ٹکرماردی۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت کاشی ناتھ مہاترے(62)،سنگیتا بندے(45) اور روشی دار تڈکے(55)کے طورپر ہوئی ہے۔ سبھی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS