نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے مد نظر بی جے پی لیڈران نفرت کے تمام داؤ پیچ کھیل چکے ہیں۔’دیش کے غداروں کو گولی مارو۔۔۔‘،’دہلی کی مساجد کو توڑ دیا جائے گا‘، ’8فروری کو دہلی کی سڑک پر ہندوستان پاکستان کا میچ ہوگا‘،’بابر پور میں اتنا زور سے بٹن دباؤ کہ کرنٹ شاہین باغ میں لگے‘اس قسم کے بیانات روز بی جے پی لیڈران کے سامنے آرہے ہیں۔ ان تمام باتوں کے بعد آج بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ انتخابی منشور نتین گڈکری،پرکاش جاویڈکر،ڈاکٹر ہرش وردھن اور منوج تیواری نے جاری کیا ہے۔ اس موقع پر نتین گڈکری نے کہاکہ کچھ چیزیں مفت میں دیکر دہلی کا مستقبل بہتر نہیں بنایا جاسکتا۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں متعدد وعدے کیے ہیں۔ ان میں دہلی کو بدعنوانیوں سے محفوظ رکھنا، نئی منظور شدہ کالونیوں کے لیے ترقیاتی بورڈ کی تشکیل،دہلی میں 200نئے اسکول، دہلی میں 10 نئے کالج کھولے جائیں گے، دس لاکھ روزگار دینے کا وعدہ، دو سال میں دہلی کے سبھی کوڑے کے پہاڑ ختم، کالج جانے والی غریب طالبات کو ایکٹرک سکوٹی مفت،ہر وارڈ میں طلباء کے لیے لائبریری، 1984 سکھ فساد متاثرین کو وظیفہ وغیرہ شامل ہیں۔
دہلی اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے جاری کیا انتخابی منشور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS