مرشد آباد میں بھارت بند کے دوران تشدد، 2 افراد کی موت

    0

    کولکاتہ: مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف آج بھارت بند کے دوران دو گروپ میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ 3 افراد شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جنگالی بلاک کے صاحب نگر گاؤں میں ہوا ہے۔ پولیس افسران نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو مرشد آباد میڈیکل کالج میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS