جے ڈی یو لیڈر اجے آلوک نے پرشانت کشور کو کہا کرونا وائرس

0

پٹنہ: بہار میں برسراقتدار جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو ) میں این آر سی اور سی اے اے پر اختلافات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ منگل کے روز بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پرشانت کشور پر تنقید کی تھی، اس کے بعد انہوں نے بھی جوابی حملہ کیا۔ اب جے ڈی یو لیڈر اجے آلوک نے پرشانت کشور پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پرشانت کشور کو کرونا وائرس قرار دے دیا ہے۔ اجے آلوک نے کہا ہے کہ یہ شخص بھروسے کے قابل نہیں ہے۔ وہ پی ایم مودی اور سی ایم نتیش کمار کا بھی بھروسہ نہیں جیت سکا۔ وہ عام آدمی پارٹی کے لیے کام کرتا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے بھی بات کرتا ہے۔ ممتابنرجی کے ساتھ بھی بیٹھتا ہے۔ اس شخص پر کون بھروسہ کرے گا۔ ہم خوش ہیں کہ کرونا وائرس ہمیں چھوڑ کر جارہا ہے۔ وہ جہاں جانا چاہے جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پرشانت کشور مستقل سی اے اے کے مسئلے پر اپنی پارٹی جے ڈی یو پر ہی حملہ آور ہیں۔ جس کی وجہ سے اختلافات بڑھ چکے ہیں اور نتیش کمار نے بھی جے ڈی یو سے جانے کا مشورہ پرشانت کشور کو دے دیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS