نئی دہلی: نربھیا معاملے میں سپریم کورٹ نے مجرم مکیش کی رحم کی عرضی خارج کئے جانے کےخلاف اس کی اپیل مسترد کردی ہے۔جسٹس آر بھانومتی،جسٹس بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے کہا کہ اس عرضی میں کوئی بنیاد نظر نہیں آرہی ہے۔عدالت نے نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی عرضی خارج کئے جانے کو چیلنج دینے والی اپیل پر منگل کو مکیش کی جانب سے پیش سینئر وکیل انجنا پرکاش اور دہلی حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت نے رحم کی عرضی کے ساتھ صدر جمہوریہ کو مناسب دستاویزمہیا کرائے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS