حکومت بے روزگاری کی حقیقت چھپا رہی ہے:پرینکا

0

نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کے سلسلے میں مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ پرینکا نے کہاکہ اس مسئلے پر وہ سوالوں کا جواب نہیں دیتی اور خاموش رہ کر اصلیت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’بڑے بڑے نام اور اشہارات کا نتیجہ ہے، 3 کروڑ 64لاکھ بے روزگارلوگ۔تبھی تو حکومت نوکری پر بات کرنےسے کتراتی ہے۔‘بے روزگاری دور کرنے کے لئے حکومت پر وعدہ پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے بے روزگاری سے جڑے اعداد و شمار کے سلسلے میں چھپی ایک خبر پوسٹ کی ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ پانچ سال میں ملک کے7 اہم علاقوں میں 3.64کروڑ لوگ بےروزگار ہوئے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری  نے کہا’’نوکریاں دینے کے تمام بڑے وعدوں کی حقیقت یہی ہے۔ملک کے سات بڑے علاقوں میں تقریباً  ساڑھے تین کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔‘‘
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS