الور: راجستھان الورو ضلع کے مانڈھن تھانہ علاقے میں گزشتہ روز ایک خاتون اور اس کے معصوم بیٹے کی جلنے سے موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہتاواس گاؤں میں کل دوپہر انل یادو کے گھر سے اچانک چیخنے کی آوازیں سن کر گاؤں والے وہاں پہنچے، تو انهوں نے انل یادو کی بیوی سیما دیوی اور اس کے ڈیڑھ سال کے بیٹے پرنس کو آگ کی لپٹوں میں گھرا دیکھا۔ گاؤں والوں کی مدد سے دونوں کو ریواڑی کے ٹروما سینٹر میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ نواب خان اور تھانہ انچارج وکرم سنگھ موقع پر پہنچے گئے ہیں۔ وکرم سنگھ نے بتایا کہ ابھی کسی نے بھی رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
معصوم بچے اور ماں کی جل کر ہوئی دردناک موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS