پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں ہی ہونے والے ہیں۔ جس کے مد نظر بر سر اقتدار جماعت جنتا دل یونائٹڈ(جے ڈی یو) اور حزب اختلاف جماعت راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں دلچسپ پوسٹر نظر آرہے ہیں۔ آر جے ڈی کی جابب سے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں، جس میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS