سپریم کورٹ نے شہریت قانون پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور اس کے لئے حکومت کو 4 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ پانچ ججوں کا آئین بنچ شہریت قانون سے متعلق تقریبا 140 عرضیوں کو سن کر ان پر عبوری حکم دے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ مرکز کے جواب کے بغیر قانون پر روک نہیں لگائے گا۔ذرائع کے مطابق آسام تریپورہ سے متعلق درخواستوں کو الگ سے سنا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ 143 درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS