نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی چھاونی اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی سریندر سنگھ’کمانڈو‘نے اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراض ہوکر پارٹی سے استعفی دےدیا ہے۔
سریندر سنگھ نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سبھی عہدوں سے آزاد کردیا جائے۔
واضح رہے کہ آپ نے اس بار سریندر سنگھ کو دہلی اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔اس سیٹ سے پارٹی نے ویریندر سنگھ کادیان کو امیدوار بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS