تین اسمگلر گرفتار، بڑی تعداد میں کپڑے کیے گئے ضبط

    0

    سدھارتھ نگر:اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کی نیپال سے منسلک بین الاقوامی سرحد پر واقع خونوا قصبے کے قریب ایس ایس بی نے  نیپال میں ریڈیمیٹ کپڑوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے تین اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس بی نے اسمگلنگ کے ذریعہ نیپال لے جا ئے جارہے ریڈیمیٹ کپڑوں کے ذخیرے کو برآمد کیا ہے۔ کپڑے ایک پک اپ پر لدے ہوئے تھے۔ ایس ایس بی ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ گرفتار اسمگلروں میں عبدالرحیم ،عمران اور نسیم شامل ہیں۔ برآمد ریڈیمیٹ کپڑوں کی قیمت 14 لاکھ 74 ہزار روپئے بتائی جاتی ہے۔ ایس ایس بی نے ملزمین کو پیر کی دیر رات گرفتار کیا تھا۔ برآمد کپڑوں اور پک اپ کو محکمہ کسٹم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS