نربھیا معاملہ:مجرم پون معاملے کی سماعت سپریم کورٹ پیر کے روز کرے گی

0

نئی دہلی:نربھیا کیس کے مجرم پون گپتا کی دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سپریم کورٹ پیر کے روز سماعت کرے گا۔ جسٹس بھانومت کی صدارت میں تین ججوں کی بنچ اس درخواست پر سماعت کرے گی۔ پون کا دعوی ہے کہ 16 دسمبر2012 کو وہ نابالغ تھا، تو اسے پھانسی نہیں دی جا سکتی۔ ہائی کورٹ پون کے نابالغ ہونے کی دلیل خارج کر چکا ہے۔ واقعہ کے وقت پون بالغ تھا، تواس پر دوسرے مجرموں کی طرح سیشن کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا  تھا۔ واضح رہے کہ دہلی کی ایک نچلی عدالت نے نربھیا معاملے کے چاروں قصورواروں کو یکم  فروری کی صبح چھ بجے پھانسی دینے کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS