بریلی:اترپردیش کے شہر بریلی کے پریم نگر علاقے کے شاستری نگر کالونی میں بدمعاشوں نے داروغہ کےگھر میں لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لےکر فرار ہوگئے۔
نائب پولیس انسپیکٹر جنرل راجیش پانڈے نے بتایا کہ پریم نگر علاقے کے شاستری نگر کالونی کے رہنے والے پشکر سنگھ پیلی بھیت کے امریا تھانہ انچارج کے عہدے پر تعینات ہیں۔شاستری نگر میں ان کی بیوی روچی گنگوار ،6 سالہ بیٹی اننیا اور 10 سالہ بیٹا پرنو رہتے ہیں۔گھر میں پریم شنکر شرما کا خاندان اور ضلع اسپتال کی نرس تنوجا بھٹ کرائے پر رہتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات میں کسی نے پشکر سنگھ کے بریلی میں واقع گھر کے دروازے پر کسی نے دستک دی۔ان کی بیوی روچی نے دروازہ کھولا تو دو لوگ کود کو کرائم برانچ کا بتاتے ہوئےاندر گھس آئے۔انہوں نے سبھی کی آئی ڈی مانگی۔اس دوران چار دیگر لوگ بھی اندر آگئے۔داروغہ کی بیوی کو شک ہوا تو وہ چلائی۔اس پر ایک بدمعاش نے اسے تھپڑ مارکر گرا دیا اور سبھی نے اپنی پستول نکال لی۔ماں بیٹی دونوں کو ایک کمرے میں لے جانے کے بعد چار بدمعاش اوپر گئے۔وہاں سے کرائےدار پریم شنکر شرما اور ان کی بیوی شوبھا شرما کو یرغمال بناکر نیچے آئے۔داروغہ کے گھر ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش پانڈے سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔
گھروالوں سے پوچھ گچھ کی۔گھروالوں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر پولیس کا اندازہ ہے لوٹ کی واردات کو کسی مقامی گینگ نے ہی انجام دیا ہے۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
بریلی :داروغہ کے گھر لاکھوں روپے کی ڈکیتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS