نئی دہلی :الیکشن کمیشن نے آج بروز منگل دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور آج 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
براڑی سے ایک، مٹیالہ سے ایک امیدوار اور نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے ایک ہی امیدوار نے تین کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 جنوری کو کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 24 جنوری تک واپس لئے جاسکیں گے۔ قومی دارالحکومت میں اسمبلی انتخابات 8 فروری کو ایک مرحلے میں ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ ان انتخابات میں ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹرز ہیں۔ ان میں 80.55 لاکھ مرد اور 66 لاکھ سے زیادہ خواتین ووٹر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS