نئی دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت غریب کے پیٹ پر لات مار رہی ہے۔
پرینکا واڈرا نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا’سبزیاں، کھانے پینے کی چیزوں کے دام عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہے ہیں۔ جب سبزی، تیل، دال اور آٹا مہنگا ہو جائے گا تو غریب کھائے گا کیا؟ اوپر سے مندی کی وجہ سے غریب کو کام بھی نہیں مل رہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے تو جیب کاٹ کر پیٹ پر لات مار دی ہے‘۔
پرینکا گاندھی نے اپنے ٹویٹس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں خوردہ مہنگائی کے اعداد و شمار کو دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS