اناؤ: اتر پردیش کے اناؤ عصمت ریزی معاملے میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے والد کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرشانت اپادھیہ کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر پرشانت وہ ڈاکٹر ہیں جنہوں نے متاثرہ کے والد کا علاج کیا تھا جب متاثرہ کے والد کی مار پیٹ کی گئی تھی اور انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر پرشانت ہی ایمرجنسی میں تھے اور انہوں نے متاثرہ کے والد کو علاج کے بعد جیل بھیج دیا تھا۔اس معاملے پر سی بی آئی جانج ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹر پرشانت کو سسپنڈ کر دیا گیا تھا۔ لبمے وقت کے بعد وہ اپنی ملازمت پر لوٹے اور آج ان کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔ غورطلب ہے کہ اس معاملے پر دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں سنوائی ہونی ہے۔ طبی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پرشانت شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔
اناؤ معاملہ: متاثرہ کے والد کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کی مشتبہ حالت میں موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS