نتیش کمار نے کہا بہار میں این آر سی کا سوال ہی پیدا نہیں هوتا

0

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لیکر ایک بار پھر بڑا بیان دیا ہے ۔نتیش کمار نے کہا کہ شہریت قانون کو لیکر بحث ہونی چاہئے اور بہار میں این آر سی لاگو ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔نتیش کمار این آر سی کو لیکر پہلے پھی بیان دے چکے ہیں۔نتیش کمار کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی قانون کی مایت کی تھی ۔جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر پرشانت کیشورنے اتوار کو ٹوئٹ کیا تھا کہ نتیش کمار نے شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر ،این آر سی نافذ نهیں كریں گے۔ نتیش کمار نے سی اے اے کے معاملے پر کہا کہ اس سے ریاستی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔جو بھی کرنا ہے پارلیمنٹ کو کرنا ہے اور اس پر جو بھی بولنا ہے 19جنوری کے بعد كهوں گا۔پرشانت کشیور کے اس بیان کے بعد این ڈی اے میں كهلبلی مچ گئی هے۔ دیگر لیڈروں کا کہنا ہے کہ پرشانت کشیور کچھ زیادہ بڑھ چڑھ کر نتیش کمار سے متعلق دعویٰ کررہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS