حیدرآباد:تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے چندرشیکھررائو، وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی ریاستوں کے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی۔تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لائے گا۔ تمام لوگوں کے گھروں میں مسرت اور خوشحالی آئے گی۔
جگن موہن ریڈی نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہیں تو ریاست بہتر ہوسکتی ہے۔انہوں نے گزشتہ سات ماہ کے دوران حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جارہے اقدامات سے واقف کروایااور امید ظاہر کی کہ سنکرانتی کا یہ تہوار ہر گھر میں خوشیاں لائے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS