نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان جے رام رمیش نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’جو واقعہ جے این یو میں کروایا گیا ہے۔ اس کے پیچھے کون تھا، ہم سب جانتے ہیں۔ میں براہ راست الزام لگا رہا ہوں۔ اس کے پیچھے انسانی وسائل کے وزیر اور وزیر داخلہ، دونوں شامل ہیں۔’یہ آفیشیئلی اسپونسرڈ گنڈازم‘ہے۔
72 گھنٹے ہو گئے ہیں اور دہلی پولیس کو معلوم ہے کہ کس کی گرفتاری ہونی چاہئے، لیکن آج تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، لاپرواہی ہے، لیکن یہ جان بوجھ کر غفلت ہے‘‘۔
انهوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جن کی شناخت کی جاچکی ہے، ان کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ موجودہ وائس چانسلر کو ہٹایا جانا چاہئے۔ ان کے عہدہ پر رہنے تک جے این یو حالات نارمل ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ حکومت کو وائس چانسلر کا استعفی لینا چاہئے اور طلبا و طالبات کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جے این یو تشدد کے قصورواروں کو گرفتار کیا جانا چاہئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS