شعیب اقبال اہل وعیال نے جوائن کی عام آدمی پارٹی 

0

نئی دہلی : کانگریس لیڈر اور دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے،انہوں نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی موجودگی میں پارٹی جوائن کی ہے۔ شعیب اقبال نے اپنے  بیٹے اور کانگریس لیڈر آل محمد اقبال ، اپنے بھتیجے خرم اقبال اور بھابھی سلطانہ عبید کے ساتھ عام آدمی پارٹی کا دامن تھاما ہے۔
واضح رہے کہ شعیب اقبال مٹیا محل اسمبلی سے مسلسل پانچ دفعہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں،وہ کئی سیاسی جماعتوں کا حصہ رہے۔ مثلاً جنتا دل، جے ڈی یو ،آر ایل ڈی ،ایل جے پی اور کانگریس کا بھی حصہ رہے۔ جبکہ انہیں 2014 دہلی اسمبلی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔      
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS