لڑکیوں کی عزت نا کرنے والے لوگوں کو اپنے عہدے پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں: منجندرسنگھ سرسا

0

نئی دہلی: دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئر مین منجندر سنگھ سرسا نے مہاراشٹرا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی
ہے، کہ وہ ایک نابالغ لڑکی سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے کے الزام میں ڈی آئی جی کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں۔
منجندر سنگھ سرسا نے اپنے بیان میں کہا،’حیرت کی بات ہے کہ بار بار چھیڑ چھاڑ کیے جانے کے بعد لڑکی نے پریشان ہوکرخودکشی کرنے مجبور ہوئی۔ متاثرہ گھر چھوڑنے سے پہلے ایک سوسائڈ نوٹ بھی چھوڑ کر گئی تھی۔ جو لڑکیوں کی
عزت نہیں کرتے انہیں اپنے عہدے پر فائذ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور نے وزیر اعلیٰ کا نام لیکر خاندان کو اس کے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے ۔اس  کو بھی فوری
گرفتار کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی گہرائی سے جانچ کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل
دی جائے۔ اگرچہ ڈی آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے ، وہ ضمانت لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی حکومت سے اپیل کی تھی،کہ ڈی آئی جی کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کی طرف سے اسے
متاثرہ کو بار بار پریشان کرنے کی کوشش کی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔
یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا ہے جب 22 جنوری کونربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھی سخت کارروائی کی ضرورت ہے،اور ڈی آئی جی اور ڈرائیور کو سخت سزا ملنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی غلطی کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS