وزیر اعظم مودی نے کی صدر ٹرمپ سے سلگتے مسائل پربات چیت

0

نئی دہلی: ایران اور امریکہ کےدرمیان پیدا شدہ کشیددگی پر وزیر اعظم مودی نے امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی۔
باہمی اہمیت کے حامل سلگتے مسائل  پر گفت وشنید  کی ہے ۔پی ایم مودی نے ٹرمپ کے اہل خانہ اورامریکہ کے عوام کو نئے سال میں اچھی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اعتماد، باہمی احترام، اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں ۔  انہوں نے گزشتہ  برس  میں اسٹریٹجک تعلقات میں آئی مضبوطی  کا بالخصوص  ذکر کیا ۔پی ایم مودی نے باہمی اہمیت کے حامل  سبھی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے  لئے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ۔صدر ٹرمپ نے بھی  ہندوستان کے لوگوں کو  نئے سال میں ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں ۔  انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وہ انہیں  مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں ۔  
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS