بی جے پی کو بھروسہ، دہلی میں ہوگی بی جے پی حکومت

0

نئی  دہلی : دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کیے جانے لگے ہیں۔ 
بی جے پی نے کہا کہ دارالحکومت میں اب  ایک ’ٹرپل انجن‘ حکومت تشکیل دی جائے گی۔ دہلی اسمبلی انتخاب کی تاریخ  کے اعلان کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات اور کے بی جے پی دہلی کے انتخابات  انچارج پرکاش جاوڈیکر اور بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے  پریس کانفرنس میں کیجریوال پر الزام لگایا کہ سیاسی بددیانتی کے سبب  مودی سرکار نے دہلی میں مودی سرکار کے منصوبوں کو لاگو نہیں کیا گیا۔ جاوڈیکر نے کہا ، ’’دہلی کے عوام نے بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے لئے  اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد ، دہلی میں اب ٹرپل  انجن حکومت ہوگی۔ دارالحکومت کی ترقی میں حائل رکاوٹیں اب ختم ہوں گی اور  ترقی کی راہ مضبوط ہوگی۔ اروند کیجریوال کے  بہانے  نہیں چلیں  گے اور وہ پوری طرح سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ لہذا پوری  دہلی کے لوگوں کی آواز بی جے پی کے ساتھ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ دہلی میں بی  جے پی کی جیت ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS