شہریت قانون پر جودھ پور میں امت شاہ کا ریلی سے خطاب

0

جودھ پور: ملک میں شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دراز ہے۔ دوسری جانب بی جے پی نے شہریت قانون کی حمایت میں ریلیوں اور بیداری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ بی جے پی ملک کے سبھی شہروں میں شہریت قانون کی حمایت میں ریلیاں کر رہی ہے۔ اس ضمن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج بروز جمعہ کو جودھ پور میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ شاہ نے اس دوران کہا کہ کانگریس، ممتا دی دی، ایس پی، بی ایس پی، کجریوال، اور کمیونسٹ پارٹی وغیرہ شہریت قانون کی مخالفت کررہے ہیں۔ میں ان سبھی کو چلینج دیتا ہوں کہ سی اے اے پر بحث کرنے کے لئے کہیں بھی آجائیں، میں تیار ہوں۔ انہوں نے راہل گاندھی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے سی اے اے قانون کو پڑھا ہے تو مجھ سے آ کر بات کریں، اور اگر نہیں پڑھا ہے تو اٹالین زبان میں اس کا ترجمہ کر کے بھیج دوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS