چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں واقع بھلائی اسٹیل پلانٹ میں گزشتہ رات گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا ۔گیس لیکیج سے متاثر ہوئے چھ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔تاہم، ڈاکٹروں کے مطابق یہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ذرائع کے مطابق گیس لیکیج پر قابو پالیا گیا ہے۔ متاثرین میں ڈی جی ایم راجیش کمار بھی شامل ہیں ان کو صبح اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
خیال رہے کہ اس حادثہ سے قبل 9 اکتوبر 2018 کو بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں14 ملازمین ہلاک ہوگئے تھے۔ تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS