سی اے اے:14 ماہ کی بچی کے ساتھ زیادتی،7 منٹ کی تاخیر پر اگلے دن ملی رہائی

    0

    وارانسی میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والی ایکتا شیکھر کو ضمانت کل ہی مل گئی تھی، لیکن ان کی رہائی آج ہوئی، رہائی کے بعد ہی وہ اپنی چودہ ماہ کی بیٹی چمپک سے مل پائیں۔
     پولیس نے 19 دسمبر کو ایکتا شیکھر کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر کو بھی گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی بیٹی چمپک کسی پڑوسی کے گھر پر تھی۔
    ایکتا شیکھر کو کل ہی ضمانت مل گئی تھی لیکن جیل انتظایہ کو ضمانت کے احکامات سات منٹ دیری سے موصول ہوئے اس لئے ایکتا کو کل رہا نہیں کیا گیا تھا۔
      چمپک کے رشتہ دار ششی کانت تیواری نے میڈیا کو بتایا ’’میں نے وارانسی کے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بہت منت و سماجت کی کہ چمپک پچھلے دو ہفتوں سے ماں سے علیحدہ ہے اس لئے اس کی والدہ کو آج ہی رہا کر دیں۔‘‘ تیواری نے بتایا کہ تمام کوششوں کے باوجود ایکتا کو اس وجہ سے رہا نہیں کیا گیا کیونکہ عدالت کا حکم جیل انتظامیہ کو سات منٹ کی دیری سے موصول ہوا۔
     واضح رہے کل مجسٹریٹ نے ایکتا سمیت 67 افراد کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ضمانت دی تھی، لیکن وارانسی کی سینٹرل جیل نے ان کو یہ کہہ کر رہا کرنے سے انکار کر دیا کہ رہائی کے احکام دیر سے موصول ہوئے ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS