ہندوستانی کشتی فیڈریشن نے سشیل کا ٹرائیل ٹالنے کا مطالبہ کیا  مسترد

0

نئی دہلی:کشتی فیڈریشن نے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار کی چوٹ کی وجہ سے  مردوں کے 74 کلوگرام فری اسٹائل کلاس میں ٹرائیلز  ٹالنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔ سشیل ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے جمعہ کو دہلی میں واقع  کے ڈی جادھو کشتی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائل سے ہٹ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے وزن کی کلاس میں ٹرائیلز  ملتوی کرنے کی اپیل فیڈریشن کو کی تھی اور ساتھ ہی میڈیکل سرٹیفکیٹ فیڈریشن کو بھیجا تھا۔
کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ ٹرائیلز تمام وزن زمروں میں کئے جائیں گے جس میں مرد فری اسٹائل میں 5 اولمپک کلاس اور گریکو رومن میں 6 زمرے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائیلز  ٹالے نہیں جائیں کیونکہ فیڈریشن کے پاس 74 کلو میں لڑنے والے اچھے پہلوان ہیں۔ سشیل اگر زخمی ہیں تو کیا کیا جا سکتا ہے۔
ٹرائیلز میں فاتح امیدوار  روم میں 15-18 جنوری تک سیزن کے پہلے درجہ بندی ٹورنامنٹ، دہلی میں 18-23 فروری تک ہونے والی ایشیائی چمپئن شپ اور چین میں 27 سے 29 مارچ تک ہونے والے ایشیائی اولمپک کوالیفائنگ کے لئے ہندستانی ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔فیڈریشن نے ساتھ ساتھ کہا کہ 74 کلوگرام میں فاتح کا مظاہرہ دیکھا جائے گا جس کے بعد ہی سشیل کو مارچ میں ہونے والے ایشیائی اولمپک کوالیفائنگ میں موقع دینے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS