ریلوے کا کرایہ،رسوئی گیس کے دام بڑھانا ،نئے سال پر عوام کو کرارا جھٹکا:کانگریس

0

نئی دہلی:  کانگریس نے کہا حکومت سےنئے سال پر لوگوں کے مسئلوں کو کم کرنےکےلئے پختہ قدم اٹھانے کی امید تھی۔ لیکن حکومت نے ریلوے کا کرایہ اور رسوئی گیس سلینڈر  کے دام بڑھاکر عوام کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اور کانگریس پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔
خواتین کانگریس کی صدر اور پارٹی ترجمان سشمتا  دیو نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا، ریلوے کاکرایہ اور رسوئی گیس سلینڈر کے دام بڑھاکر حکومت نے عام لوگوں کے ساتھ  ناانصافی کی ہے۔ اور مزید کہا نئے سال پرعام لوگوں پر کیا گیا ظلم قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ  نئے سال پر حکومت  کو بے روزگاری  سے متاثرلوگوں کا درد کم کرنے اور بدحال معیشت میں بہتری لانے کےلئے قدم اٹھانے چاہئے تھے۔لیکن سال کے پہلے ہی دن ریلوے کا کرایہ  اور ایل پی جی سلینڈر کے دام بڑھاکرعام آدمی کو گہرا دھوکہ دیا ہے۔ یہ دھوکہ عام لوگوں کےلئے ناقابل  برداشت ہے۔ایسا لگتاہے کہ حکومت بےروزگاری اور بدحال ہوتی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کرنے  کے بجائے، لوگوں کو مزید بحران میں ڈالنے کا کام کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔
ملک کے 2.30کروڑ لوگ ریلوے پرانحصار کرتے ہیں،اور ان کا کرایہ بڑھاکر حکومت نے انہیں بے رحمی سے کچلنے کی کوشش کی ہے۔حکومت نے ایسے موقع پر کرائے میں اضافہ کیا ہے، جب دیہی صارفین کی شرح گر گئی ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق لوگوں کی خرید  کی صلاحیت گرگئی ہے اور بے روزگاری 45سال کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS