آسام میں شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کے درمیان ریاست کے محکمہ اعلی تعلیم نے ایک انتباہ جاری کیا ہے۔ اگر سرکاری ملازم نے حکومت کے خلاف کوئی تبصرہ کیا، تو اس پرسخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ محکمہ پرائمری تعلیم پہلے ہی سوشل میڈیا پر سیاسی پوسٹ کرنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے چکا ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جاری کردہ ایک حکم کے ذریعے تمام ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے، کہ آسام سول سروس رولز 1965 کے تحت سرکاری ملازم حکومت پر تنقید نہیں کر سکتے، ایسا کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS