شہریت قانون کے خلاف آج بھی ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ اس درمیان گزشتہ روز ریاست اترپردیش کے بجنور میں 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں مارے گئے سلیمان کے اہل خانہ نے شکایت درج کروائی ہے۔
واضح رہے سلیمان کے گھر والوں کا الزام ہے کہ سلیمان کا مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ پولیس کی گولی سے مارا گیا ہے۔ سلیمان یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کر رہا تھا۔
ادھر جامعہ کے باہر طلباء اور سیول سوسائٹی کے لوگ شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، اور دہلی کے شاہین باغ میں بھی مسلسل رات کے وقت بھی خواتین کا احتجاج جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS