شدید سردی کے بعد اب دھند کا قہر

0

نئی دہلی : دہلی اور دہلی این سی آر میں پڑ رہی ریکارڈ سردی کے درمیان پیر کی صبح دھند نے پورے علاقے کو اپنے آغوش میں لے لیا۔مجموعی طور پر شدید ٹھنڈ سے پورا شمالی ہندوستان دوچار ہے۔

شمالی ریلوے کے مطابق دھند کی وجہ سے 30 ٹرینوں کی آمد و رفت پر اثر پڑا ہے۔ دوسری طرف اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد بصارت کی سطح میں کمی کی وجہ سے تین پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا ہے، اگرچہ کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے۔ سڑکوں پر بھی حد بصارت کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ دہلی کے صفدر جنگ میں پیر کی صبح کم از کم درجہ حرارت 2.6 اور پالم میں 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دہلی کے علاوہ قومی دارالحکومت خطہ کے نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد اور غازی آباد سمیت دیگر علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ دہلی میں 14 دسمبر سے ہی شدید  سردی پڑ رہی ہے۔ ہفتہ کی صبح کچھ علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم درج کیا گیا تھا۔  یہ سطح 1997 کے 17.3 ڈگری کے بعد سب سے کم ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS